سرورق / خبریں / راہل نے سی بی آئی سربراہ کوخط لکھا –

راہل نے سی بی آئی سربراہ کوخط لکھا –

نئی دہلی، کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے چےئرمین کو خط لکھ کر تقریباً دو لاکھ طلبہ کے ڈاٹا مبینہ طورپر چوری ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی جانچ کرانے اور یہ یقینی بنانے کی درخواست کی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی صورت حال پیدا نہ ہو۔

مسٹر گاندھی نے بیس جولائی کو سی بی ایس ای کی چےئرمین انیتا کروال کو یہ خط لکھا تھا جسے پارٹی نے آج میڈیا کو جاری کیا ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی بی ایس ای اور نیٹ امتحان میں شامل ہونے والے بچوں کی ذاتی تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات میں شاملک ہونے والے تقریباً دولاکھ بچوں کا نام، پتہ، فون نمبر ، ای میل اور دیگر اطلاعات لیک ہوئی ہیں۔

خط میں مسٹر گاندھی نے لکھا ہے کہ خبروں میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ یہ اطلا ع بعض آن لائن پورٹل سے قیمتاً حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ سی بی ایس ای کے پاس نجی ڈاٹا کی سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے او را س سے سی بی ایس ای کے ذریعہ منعقد امتحانات کی ساکھ بھی کم ہوئی ہے۔

کانگریس صدر نے لکھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ملک بھر کے طلبہ کا نجی ڈاٹا چوری ہونے کے واقعہ سے مجھے شدید تکلیف پہونچی ہے۔ یہ ڈاٹا کی سطح پر اور امتحان منعقد کرنے کی سی بی ایس ای کی صلاحیت پر سوال کھڑا کرتا ہے۔

انہوں نے محترمہ کروال سے معاملے کی جانچ کرکے اس واقعہ کے لئے ذمہ دار قصورواورو ں کی سزا دینے کی درخواست کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: