سرورق / خبریں / رافیل سودے کے بارے میں حکومت ملک کو سچائی سے آگاہ کرے: کانگریس

رافیل سودے کے بارے میں حکومت ملک کو سچائی سے آگاہ کرے: کانگریس

نئی دہلی‘ کانگریس نے فرانس سے خریدے جانے والے رافیل جنگی طیاروں کی قیمت نہیں بتانے کے لئے رازداری کی آڑ لینے کو حکومت کی بہانہ بازی قرا ردیتے ہوئے آج کہا کہ عوام سچائی جاننا چاہتے ہیں اس لئے اس سودے کی اصلیت سامنے لائی جانی چاہئے۔
کانگریس ترجمان ٹام وڈکن نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اس سلسلے میں ان کی پارٹی مسلسل سوال پوچھ رہی ہے لیکن مودی حکومت کسی کا بھی جواب نہیں دے رہی ہے۔ اس سودے کی سچائی کس وجہ سے چھپائی جارہی ہے اسے اس کے بارے میں بتانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سودے میں گھپلہ کیا گیا ہے اس لئے حکومت قیمت چھپا رہی ہے لیکن 2019 کے الیکشن میں عوام اس سے یہی سوال پوچھیں گے اور اسے جواب دینا ہی پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ دفاع سکریٹری طیاروں کی قیمت بتائیں گے لیکن بعد میں حکومت مکر گئی اور سلامتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے طیاروں کی قیمت بتانے سے پیچھے ہٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھلے ہی ان طیاروں کی قیمت نہیں بتارہی ہے لیکن طیارہ بنانے والی کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے یہی طیارہ قطر اور مصر کو بھی فروخت کئے ہیں۔ رپورٹ میں طیاروں کی قیمت کا ذکر ہے اور دونوں ملکوں کے مقابلے میں ہندوستان سے ایک طیارہ کی قیمت 350کروڑ روپے سے زیادہ لی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت میک ان انڈیا کی بات کرتی ہے لیکن رافیل سودے میں اس نے ان طیاروں کو ملک میں ہی بنانے کے لئے سرکاری سیکٹر کی کمپنی ایچ اے ایل کو ٹکنالوجی ٹرانسفر معاہدہ کو ختم کردیا۔ حکومت نے اس کے بجائے یہ ذمہ داری ایک پرائیوٹ کمپنی کو دی ہے جس کا طیارہ سازی کے شعبے میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: