سرورق / خبریں / راج ناتھ نے کی ملک میں اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروگرام کی شروعات

راج ناتھ نے کی ملک میں اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروگرام کی شروعات

گروگرام ،مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ملک گیرسطح پر اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ (ایس پی سی )پروگرام کی شروعات کی جسے سبھی شہری اور دیہی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں نافذکیاجائیگا۔
مسٹر سنگھ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ پروگرام کے تحت ہراسکول کو 50ہزار روپئے کی رقم تعلیمی امداد،تربیت اور ہنگامی اخراجات کے لئے فراہم کرائی جائیگی ۔اس سال یہ پروگرام ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پائلٹ پروگرام کی بنیاد پر نافذ کیا جائیگا ۔اس موقع پر ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر بھی موجودتھے ۔
انھوں نے طلبامیں اخلاقی اقدارکو فروغ دیکرانھیں ڈسپلن میں رہنےپر زوردیا تاکہ وہ آگے چل کر نئے ہندستان کی تعمیر میں اپنا اہم تعاون دے سکیں ۔انھوں نے کہاکہ ابتدائی مرحلہ کے بعد اس پروگرام کو ملک کے سبھی اسکولوں میں شروع کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔پروگرام پر عمل درآمد کے لئے 67کروڑ روپئے کی رقم ریاستوں کو جاری کی گئی ہے ۔ایس پی سی پروگرام کے توسط سے سماج کے ہر فردکے ذریعہ رضاکارانہ طورپر قانون پر عمل کرنے پر زور دینے کے علاوہ اس میں جرائم کی روک تھام سمیت اخلاقی بنیادپر توجہ مرکوزکی گئی ہے ۔
مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ پروگرام کا مقصدطلبا میں اخلاقی اقدارکوشامل کرکے انھیں ذمہ دار ،نظم وضبط کا پابند اور اعلی کردار کا مالک بناناہے ۔اس سے اسکولوں میں طلبااور پولیس کے درمیان تال میل کی شروعات ہوگی تاکہ سماج میں امن اور عوامی سکیورٹی کے لئے شہریوں کاتعاون لیاجاسکے ۔انھوں نے کہاکہ پروگرام سے نوجوانوں میں سماج کے تئیں عہد بستگی کا جذبہ پیداہوگا اور وہ نظم وضبط کی پابندی کر کے عدم رواداری ،جرائم اور دیگر سماجی برائیوں سے دوررہیں گے ۔
انھوں نے موجود کیڈس سے پوری لگن کے ساتھ اس پروگرام کا حصہ بننے اور ایک نیا مضبوط اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا اہم رول نبھانے کی اپیل کی ۔انھوں نے کہاکہ یہ پروگرام پولیس اورعوام کے درمیان خوشگواررشتوں کی بنیادبنے گا۔اس سے پولیس محکمہ کو بھی یہ جاننے میں مددملے گی کہ نوجوانوں کی پولیس سے کیا امیدیں ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: