سرورق / قومی / راجیہ سبھا ایم پی لیڈر مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6برسوں کیلئے معطل

راجیہ سبھا ایم پی لیڈر مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6برسوں کیلئے معطل

راجیہ سبھا ایم پی لیڈر مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6برسوں کیلئے معطل

کلکتہ ؍25ستمبر(یواین آئی)ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے کے مجلس عاملہ سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کے فوری بعد پارٹی نے رائے کو 6سالوں کیلئے پارٹی سے معطل کردیاہے۔
ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل و ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ مکل رائے درگا پوجا کے مکمل ہونے کا انتظار کیوں کررہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ مکل رائے پارٹی کیلئے خطرناک بن چکے تھے۔
اس سے قبل مکل رائے نے پارٹی کی مجلس عاملہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوجا کے بعد راجیہ سبھا اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں گے اور پوجا کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کی وجہ بیان کریں گے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: