سرورق / خبریں / راجیو گاندھی قتل معاملہ: نلنی کی قبل از وقت رہائی کی عرضی مسترد –

راجیو گاندھی قتل معاملہ: نلنی کی قبل از وقت رہائی کی عرضی مسترد –

چینئی‘ مدراس ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل کی سازش میں شامل اور اس معاملے میں جیل میں بند نلنی سری ہرن کی قبل از وقت رہائی کی عرضی کو آج مسترد کردیا۔ نلنی نے جیل میں 25 سال کی سزا بھگتنے سے متعلق اصول کی بنیاد پر قبل از وقت رہائی کے لئے عرضی دائر کی تھی۔ جسٹس کے کے ششی دھرن اور جسٹس آر سبرامنیم کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے نلنی کی عرضی مسترد کردی کہ معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں ہے اس لئے ہائی کورٹ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر ردعمل کرتے ہوئے نلنی کے وکیل نے کہا کہ وہ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔ نلنی اس وقت تمل ناڈو کی ویلو ر جیل میں بند ہے۔
جسٹس ایم ستیہ نارائن نے 1994 کی ریاستی حکومت کی ایک اسکیم کے تحت(جس میں گورنر کے پاس معافی دینے کے اختیارات ہیں) دائر کردہ عرضی کو مسترد کردیا تھا۔اسکیم کے مطابق عمر قید کے سزایافتہ قیدی اگر بیس سال کی قید کی سزا بھگت چکے ہوں تو وہ قبل از وقت رہائی کے حقدار بن سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے نلنی کی عرضی کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے پاس زیر التوا ہے۔
ہائی کورٹ نے مارچ 2016 میں اپنے حکم میں واضح کردیا تھا کہ جو معاملے مرکزی ایجنسی مثلاً سی بی آئی کے سپرد کردئے گئے ہیں ان میں تعزیرات ہند کی دفعہ 435 کے تحت قبل از وقت رہائی کے لئے مرکزی حکومت کی رضامندی ضروری ہے۔ نلنی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلیل دی تھی کہ ان کی عرضی تعزیرات ہند کی دفعہ 435 کے تحت نہیں بلکہ دفعہ 161کے تحت آتی ہے ۔ اس لئے اس میں مرکزی حکومت کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: