سرورق / خبریں / راجدھانی کی 351سڑکوں پر 11جولائی تک نہیں ہوگی سیلنگ

راجدھانی کی 351سڑکوں پر 11جولائی تک نہیں ہوگی سیلنگ

نئی دہلی،(یو این آئی)سپریم کورٹ نے کمرشل سرگرمیوں کیلئے نوٹیفائڈ ہونے کے عمل میں شامل راجدھانی کی 351سڑکوں پر 11جولائی تک سیلنگ نہ کرنے کا آج حکم دیا۔عدالت عظمیٰ کی نگرانی کمیٹی نے جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس دیپک گپتا کی تعطیلی بنچ کے سامنے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی)351سڑکوں پر سیلنگ کا کام نہیں کررہی ہے ،جبکہ یہ سڑکیں ابھی تک کمرشل سرگرمیوں کیلئے نوٹیفائڈ نہیں ہوئی ہیں۔اسلئے سیلنگ جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔
تعطیلی بنچ نے کہا کہ اپیل کا معاملہ دوسری بنچ کے سامنے زیر التوا ہے، جس پر 11 جولائی کو سماعت ہونی ہے۔ لہذا نگرانی کمیٹی اپنی عرضی اسی بنچ کے سامنے 11 جولائی کو پیش کرے۔ عدالت عظمی نے کہا کہ اس معاملے کا خاص ذکر جسٹس مدن بی لوکر کی بنچ کے سامنے کیا جاسکتا ہے کیونکہ ان ہی کی صدارت والی خصوصی بنچ اس کی سماعت کرتی رہی ہے۔
قابل غور ہے کہ کمیٹی نے دہلی میں سیلنگ کے معاملہ میں گزشتہ 12 جون کو اپنی عبوری رپورٹ عدالت کو سونپی تھی۔کمیٹی نے جنوبی دہلی میں غیر قانونی تعمیرات پر جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کارروائی نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ کمیٹی نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: