سرورق / خبریں / راجدھانی دہلی میں قانون وانتظام کی حالت بدتر مرکزی حکومت پر کجریوال کی تنقید –

راجدھانی دہلی میں قانون وانتظام کی حالت بدتر مرکزی حکومت پر کجریوال کی تنقید –

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کجریوال نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ دن بہ دن دارالحکومت میں قانون و انتظام کی حالت بدتر ہو تی جا رہی ہے ۔مسٹر کجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہندوستان کے قومی دارالحکومت میں قانون و انتظام کی حالت ہر روز خراب ہو رہی ہے ۔بی جے پی پوری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن میں ایک17 سالہ لڑکی کی موت اور ایئر ہوسٹیس کی اپنے گھر میں خود کشی کے واقعات پر مسٹر کجریوال نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف یہ تبصرہ کیا۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کجریوال نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دے دیا جائے تو اسے جرائم سے پاک بنا دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی اور ان کے رفقاء اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ دہلی میں ان سے کوئی باز پرس کرنے والا ہو۔یا ان کی غلطیوں کے خلاف کوئی آواز بلند کرے۔اس لئے بی جے پی دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: