سرورق / خبریں / دیہی ڈاکیوں کی تنخؤ ہ اور بھتوں میں 56فیصد اضافہ

دیہی ڈاکیوں کی تنخؤ ہ اور بھتوں میں 56فیصد اضافہ

نئی دہلی، (یو این آئی) مرکزی حکومت نے تین لاکھ سے زائد دیہی ڈاکیوں (جی ڈی ایس) کی تنخؤاہ اور بھتوں میں 56فیصد اضافہ کردیا ہے اور اس پر جموعی طورپر 1250کروڑ روپے زیادہ خرچ آئے گا۔حکومت نے ان دیہی ڈاکیوں سے تنخؤاہ میں اضافہ کی مانگ پر اپنی ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا۔وزیر مواصلات منوج سنہا نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے تین لاکھ سات ہزار دیہی ڈاکیے فیض یاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2018-19کے دوران 1257کروڑ 75لاکھ روپے خرچ آ ئیں گے۔ ان میں 860.95کروڑ روپے غیرریکرنگ اور 396.80کروڑ روپے ریکرنگ خرچ شامل ہے۔حکومت نے دیہی ڈاکیوں کو دو زمروں میں برانچ پوسٹ ماسٹر (بی پی ایم) اور برانچ پوسٹ ماسٹر سے الگ جیسے اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر (اے بی پی ایم) میں بانٹا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: