سرورق / خبریں / دیہی علاقوں کیلئے پانی بہانے 500؍کروڑ روپئے کی لاگت کا منصوبہ:ڈی کے سریش

دیہی علاقوں کیلئے پانی بہانے 500؍کروڑ روپئے کی لاگت کا منصوبہ:ڈی کے سریش

چن پٹن: ضلع کے اہم آبی ذخیرے کنوا، وائی جی گڈا اور منچنا بیلے کو سیراب کر کے چن پٹن، رام نگرم اور ماگڑی کے چند علاقوں میں واقع دیہاتوں کو پانی بہانے کیلئے 500؍ کروڑ روپئے کی لاگت سے منصوبہ تیا رکیا گیا ہے، اور بہت جلد منصوبے کو روبہ عمل لایا جائے گا۔ یہ بار رکن پارلیمان ڈی کے سریش نے کہی۔ انہوں نے یہاں تعلقہ کانگریس کی طرف سے تٹامانہلی چیتا سمودایا بھون میں منعقدہ ووٹروں کے اظہار تشکر کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کاویری ندی کے ذریعہ ایگور بیاریج کیلئے پانی بہا کر تقریباً 2ٹی ایم سی پانی کو کنوا، وائی جی گڈا اور منچنا بیلے آبی ذخائر کو سیراب کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی بائرا منگلا تالاب کے پانی کو شفاف کرنے کے 120 کروڑ روپئے کی لاگت کے منصوبے کو بھی منظوری دی جائے گی۔ شفاف پانی کوتالاب میں بہاکر اطراف و اکناف کے تالابوں کو سیراب کرنے کیلئے یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ڈی کے سریش نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت نے انتخابات سے قبل جو وعدے عوام سے کئے تھے وہ پورے کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی اس کے باوجود عوام نے کانگریس پارٹی کی حمایت نہیں کی۔ پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ پارٹی کی تنظیم کیلئے جدوجہد کریں جس کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کئی ترقیاتی کام کر کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔مزید کام کر کے عوام سے ووٹ حاصل کر نے کی کوشش کریں۔ آئندہ دنوں میں مقامی بلدیاتی اداروں اور پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، آج ہی سے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ رکن قانون ساز کونسل و سابق ریاستی وزیر ایچ ایم ریونا نے کہا کہ عین انتخابات کے وقت مجھے حلقہ کا کانگریس امیدوار بنایا گیا وقت کی کمی کے سبب عوام کے نزدیک نہیں جاسکا اور ووٹ حاصل کر کے کامیاب نہیں ہوسکا۔ کسی بھی حلقہ میں امیدوار بننے کیلئے کم سے کم 5؍سال تک کام کرنا چاہئے، اس لئے اب سے ہی امیدوار کا انتخاب کرلیاجانا چاہئے۔اس موقع پر ایک اور رکن کونسل ایس روی، ضلع کانگریس کمیٹی صدر ایس گنگا دھر، ضلع پنچایت رکن وینا کمار، سگنا، سٹی منسپل کونسل صدر نجم النساء، نائب صدر سرلا، وجئے لکشمی رامنا، ڈی کے کانت راجو، رنگناتھ، بلاک کانگریس کمیٹی صدر اے سی ویرے گوڈا، شوا مادھو اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: