سرورق / خبریں / دیوے گوڈا 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں منڈیا حلقہ سے انتخابات لڑیں: پٹا راجو

دیوے گوڈا 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں منڈیا حلقہ سے انتخابات لڑیں: پٹا راجو

میسور: ریاستی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد پہلی مرتبہ پانڈو پورہ آئے ہوئے ریاستی وزیر برائے چھوٹی آبپاشی سی ایس پٹا راجو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منڈیا ضلع کے عوام کی خواہش ہے کہ سابق وزیر اعظم و جنتادل (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا لوک سبھا انتخابات میں منڈیا پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی برسوں سے یہی خواہش رہی ہے کہ بزرگ قائد شری دیوے گوڈا منڈیا حلقہ سے کسانوں کی نمائندگی کریں۔ اس سلسلے میں پہلے ہی دیوے گوڈا سے درخواست کی گئی ہے اور بزرگ رہنما نے یقین دلایا ہے کہ وقت آنے پر اس سلسلے میں فیصلہ ضرورکریں گے۔ دیوے گوڈا کے فیصلے کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔ کسانوں کے قرض معاف کرنے کے معاملے میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اس سلسلہ میں اعلان کریں گے ۔ اس معاملہ میں کسانوں کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔چھوٹی آبپاسی کے قلمدان سنبھالنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پٹا راجو نے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے قلمدان حاصل کیا ہے۔ اور بخوشی عہدہ قبول کیا ہے۔ بہترین خدمات انجام دے کر چھوٹی آبپاشی کے محکمہ کو مثالی بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کیا تھا اورجدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ آبپاشی کے منصوبوں کاجائزہ لیا تھا ۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک کے کسانوں کو بھی ترقی کی جانب جانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: