سرورق / خبریں / دیواس بنک نوٹ پریس میں آج سے تیسری شفٹ میں کام شروع –

دیواس بنک نوٹ پریس میں آج سے تیسری شفٹ میں کام شروع –

دیواس‘ پورے ملک میں اے ٹی ایم مشینوں میں نقدی کی کمی کے درمیان مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں واقع بنک نوٹ پریس میں آج سے تیسری شفٹ میں بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔
بینک نوٹ پریس کے ڈپٹی جنرل منیجر آر سی موٹوانی نے بتایا کہ دیواس میں 500اور 200روپے کے نوٹ چھاپے جارہے ہیں۔ آج سے ہی نوٹوں کی چھپائی کو بڑھانے کے لئے تیسری شفٹ بھی شروع کردی گئی ہے۔
وہیں دو ہزار روپے کے نوٹ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ دیواس میں نہیں چھپتے‘ لیکن اس کی چھپائی گزشتہ دنوں روک دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتظامیہ کی پالیسی ہے اور اس بارے میں منیجمنٹ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ پورے ملک میں ان دنوں اے ٹی ایم مشینوں میں نوٹوں کی کمی سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: