سرورق / قومی / دہلی یونیورسٹی طلبہ تنظیم کے انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی کل

دہلی یونیورسٹی طلبہ تنظیم کے انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی کل

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) دہلی یونیورسٹی طلبہ تنظیم (ڈی یو ایس یو) کے انتخابات 2017 کے لئے آج یونیورسٹی کے کیمپس میں ووٹنگ پرامن طورپر مکمل ہوگئی، جس میں یونیورسٹی سے ملحق کالجوں کے طلبہ و طالبات نے تنظیم کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔
ڈی یو ایس یو کے انتخابات اس بار ای وی ایم سے منعقد کئے گئے، جس میں دو سیشن میں ووٹ ڈالے گئے۔
یومیہ کالجوں کے لئے ووٹنگ ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی، جو ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہی اور شام کے کالجوں کے لئے دوسرے سیشن میں تین بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی جو دیر شام سات بجے ختم ہوئی۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: