سرورق / خبریں / دہلی میں شدید گرمی سے لوگوں کو راحت نہیں

دہلی میں شدید گرمی سے لوگوں کو راحت نہیں

نئی دہلی،  (یو این آئی) قومی راجدھانی دہلی کے باشندگا ن کو جمعہ کے روز بھی شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس کے ارد گرد رہنے کا اندازہ ہے۔ دہلی میں آج صبح سے کم از کم درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو کہ اس موسم میں معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جوکہ اس موسم میں معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 56 فیصد رہی ۔ محکمہ موسمیات نے شام کے وقت جزوی طور پر آسمان میں بادل چھائے رہنے اور بجلی گرجنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: