سرورق / خبریں / دہلی میں آندھی طوفان کا اندیشہ –

دہلی میں آندھی طوفان کا اندیشہ –

نئی دہلی،  (یواین آئی) قومی دارالحکومت میں آج بھی کچھ علاقوں میں دھول بھری آندھی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں گزشتہ رات بھی دھول بھری آندھی آئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کےکچھ علاقوں میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے اور اس دوران 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ، چنڈ گڑھ اور مغربی اتر پردیش کے بھی کچھ علاقوں میں آندھی طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی وارننگ کو دیکھتے ہوئے حکومت دہلی نے آج دوپہر بعد دوسری شفٹ کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کا کم از کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 54 فیصد رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کل دیر رات دارالحکومت دہلی اور گروگرام اور فرید آباد سمیت قومی دارالحکومت علاقہ میں تیز دھول بھری آندھی چلی جس سے کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔ دارالحکومت میں بہت سے مقامات پر ہلکی بونداباندي بھی ہوئی –

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: