سرورق / خبریں / دہلی میں آندھی اور بارش ،موسم کے مزاج میں تبدیلی

دہلی میں آندھی اور بارش ،موسم کے مزاج میں تبدیلی

نئی دہلی ، دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں آج شام آندھی اور بارش سے موسم خوشگوارہوگیا اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے ۔دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شام تقریبا ساڑھے چاربجے دھول بھری آندھی چلی جس سے فضائی خدمات متاثرہوئیں اورکچھ پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کرنی پڑی ۔تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت گرنے سے سڑک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہواہے ۔میٹروخدمات بھی کچھ دیر تک متاثر رہیں ۔آندھی میں کئی جگہ دکانوں اور جھونپڑیوں کےنقصان پہنچنے کی بھی خبریں ہیں ۔نوئیڈا ،غازی آباد کے علاوہ گروگرام میں بھی آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ 13 اور 14مئی کو آندھی آسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق دہلی میں آئی آندھی کی رفتار 50سے 70کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔آندھی کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے اور یہ 30اعشاریہ 6ڈگری درج کیا گیا۔آج سنیچرہونے کی وجہ سے دفاتر بندتھے اور کئ اسکول کالج بھی بند تھے اس لئے سڑکوں پر بھیڑ کم تھی اور گاڑیوں کی تعداد بھی کم تھی ۔اترپردیش ،ہریانہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی آندھی چلنےکی خبریں ہیں ۔آئندہ 24گھنٹوں میں دیگر ریاستوں میں بھی آندھی اوربارش کی امکان ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: