سرورق / خبریں / دہلی اسمبلی کا سہ روزہ خصوصی سیشن

دہلی اسمبلی کا سہ روزہ خصوصی سیشن

نئی دہلی،(یو این آئی)بدھ سے دہلی اسمبلی کا تین روزہ خصوسی سیشن ہونے جارہاہے۔یہ سیشن دو بجے سے شرو ع ہوگا جس میں خاص طور سے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
عام آدمی پارٹی کے باغی لیڈر اور رکن اسمبلی کپل مشرا کو سیشن کے آغاز میں مداخلت کرنے پر مارشل نے انہیں اٹھاکر باہر کردیا۔انہوں نے سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو ایک کل وقتی وزیر اعلیٰ چاہئے۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسو دیا نے اس سہ روزہ خصوصی اجلاس کے بارے میں بتایا کہ اسے آپ سرکار کے مشورہ پر بلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے تک دہلی کے لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سیشن 6جون سے شروع ہوکر8جون تک چلے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: