اسلام آباد، (یواین آئی)اقوام متحدہ کےمنگل کے روز دہشت گردوں سے متعلق فہرست جاری کرنے کے بعد پاکستان کے صدر ممنون حسین نے آج کہاکہ دہشت گردی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور یہ صرف انتظامی تدابیر اور طاقت کے استعمال سے ختم نہیں کی جاسکتی ۔
منگل کو اقوام متحدہ نے دہشت تنظیموں اور دہشت گردوں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی جس میں 139کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
اس فہرست میں داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کے نام بھی شامل ہیں-