سرورق / کھیل / دولت مشترکہ کھیل: پی گروراجا نے چاندی کے تمغے کے ساتھ کھولا ہندوستان کا کھاتہ-

دولت مشترکہ کھیل: پی گروراجا نے چاندی کے تمغے کے ساتھ کھولا ہندوستان کا کھاتہ-

گولڈ کوسٹ، پی گروراجا نے 21 ویں کامن ویلتھ کھیلوں کے پہلے دن جمعرات کو مردوں کے 56 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان نے اپنا کھاتہ کھول دیا ۔ 25 سالہ گرو راجا نے کھیل کے پہلے ہی دن اپنے 56 کلوگرام زمرے میں کل 249 کلوگرام وزن اٹھاکر فائنل میں دوسرا مقام حاصل کیا اور چاندی کے تمغے پر قبضہ جمالیا۔
یہ ہندوستانی کھلاڑیوں کا انفرادی طور پر سب سے شاندار مظاہرہ بھی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے گرو راجا نے اسنیچ میں 111 اور کلین اینڈ جرک میں 138 کلوگرام وزن اٹھایا۔ گروراجا کا مظاہرہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان کے مقابلے میں ان کے ساتھ ملائشیا کے تین مرتبہ کے کامن ویلتھ چمپئن محمد اظہار احمد بھی تھے جنہوں نے کھیلوں میں اسنیچ کا ریکارڈ توڑا۔ محمد اظہار نے کل 261 کلوگرام وزن اٹھایا اور سونے کے تمغے پر قبضہ جمایا۔و ہیں سری لنکا کو کانسے کے تمغے پر قناعت کرنی پڑی۔ گرو راجا اسنیچ کے بعد تیسرے مقام پر کھسک گئے تھے لیکن انہوں نے دو مرتبہ کی کوششوں کے بعد اپنا سب سے بہترین 111کلوگرام وزن اٹھاکر صورت حال بہتر کرلی۔
وہیں کلین اینڈ جرک میں گروراجا نے 138 کلوگرام وزن اٹھایا۔حالانکہ اس سے پہلے ان کی دو کوششیں ناکام بھی ہوئیں لیکن اپنی آخری کوشش میں انہوں نے دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ وہیں ملائشیائی کھلاڑی محمد اظہار نے اپنے ہم وطن ہمی جان امرو الابراہیم کے اسنیچ میں سال 2010 کھیلوں میں بنائے گئے 116 کلوگرام کے اسنیچ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 117 کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے پھر کھیلوں کے اوور آل ریکارڈ بھی توڑا جو اب تک ابراہیم کے ہی نام تھا اور کلین اینڈ جرک میں پھر 144 کلوگرام وزن اٹھاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ تیسرا مقام سری لنکا کے لکمل چترنگا کو ملا جنہوں نے اسنیچ میں 114 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 134 کلوگرام وزن اٹھایا اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: