سرورق / خبریں / دنیاوی علم کے ساتھ دینی تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت تعلیمی بیداری وتحفظ شریعت کے اجلاس سے مفتی شعیب اللہ خان کا خطاب –

دنیاوی علم کے ساتھ دینی تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت تعلیمی بیداری وتحفظ شریعت کے اجلاس سے مفتی شعیب اللہ خان کا خطاب –

بنگلور : (راست)دار العلوم حنیفہ وائٹ فیلڈ میں تعلیمی بیداری وتحفظ شریعت کا اجلاس منعقدہ ہوا ۔ اس موقع پرمفتی شعیب اللہ خان مفتاحی مہتمم جامعہ مسیح العلوم نے کہاکہ جہاں دنیاوی تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے وہیں دینی تعلیم ایمان وعقائد کی حفاظت کے لئے اس سے زیادہ ضروری ہے ۔ہم اپنے بچوں کی دنیوی تعلیم کی تو فکر کرتے ہیں مگر دینی تعلیم کی فکر نہیں کرتے حالانکہ دینی تعلیم ہی عقائد وایمان کی حفاظت کرتی ہے ۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ دینی ودنیوی دونوں تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں تاکہ جہاں انکی دنیابنے وہیں دین بھی محفوظ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ دین وشریعت میں مداخلت یا اس میں ترمیم وتنسیخ کی ناپاک کوششوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے اس قسم کی مذموم کوششوں کا پہلا واقعہ تب پیش آیا جب نبی رحمت ؐ دنیا سے پردہ فرماگئے اور حضرت ابوبکر صدیقؓ کے کاندھو ں پر خلافت کا بار ڈالاگیا چنانچہ بعض جدید الایمان قبیلوں نے زکوٰ ۃ دینے سے انکار کردیا اور کہنے لگے نبی ؐ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد زکوٰ ۃ کی فرضیت ختم ہوگئی ۔ مولانا حکیم محمد اخلاق ندوی سرپرست جامعہ ھذانے جلسہ کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد صغیراصلاحی نے انجام دیا۔ مولانا زبیر احمد قاسمی بنگلور، مفتی محمدزکریا قاسمی کے آرپورم ، مفتی عمران قاسمی خطیب وامام جامع مسجد وائٹ فیلڈ ،قاری اشرف رحمانی وغیرہ بطور مہمانان خصوصی شریک رہے آخر میں مہتمم مدرسہ قاری ظفر امام نے تمام کا شکریہ اداکیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: