سرورق / خبریں / دلیپ کمار کے بنگلہ کی زمین ہڑپنے کے معاملہ میں ملوث بلڈر گرفتار –

دلیپ کمار کے بنگلہ کی زمین ہڑپنے کے معاملہ میں ملوث بلڈر گرفتار –

ممبئی، معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کے بنگلہ کی قطعہ اراضی ہڑپنے کے معاملہ میں ملوث ایک بلڈر کوسیمبر بھوجوانی کو ممبئی پولیس کے اکنامک آفینس ونگ (ای اوڈبلیو) نے اکسا بیچ علاقہ میں گرفتار کرلیا ہے اور اس معاملہ میں 300کروڑروپے کی زمین ہڑپنے کا معاملہ سامنے آیا ہے اوراس کی جانچ جاری ہے۔
شمال مغربی ممبئی کے باندرہ علاقہ میں رہائش پذیر بھوجوانی نے پہلے اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کا پالی ہل پر واقع بنگلہ کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔اور پولیس نے اس کے خلاف سخت کارروائی کی ،لیکن پھر اسکابیچ پر 300کروڑمالیت کی زمین پر قبضہ کرلیا ،لیکن اس بار پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی پولیس کمشنر (ای او ڈبلیو) پراگ منیرے نے اس کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عدائت میں پیش کیا جائے گا۔
سمیر بھوجوانی کو مرین لائنس کے شہر دیوکانت کھٹاؤ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا اور اس پر الزام ہے کہ 2001اور فروری 2018کے درمیان ملزم نے 8ہزار مربع میٹر کے پلاٹ پر جعلی دستاویزات کی وجہ سے قبضہ کرلیا جوکہ اکسا بیچ پر واقع ہے۔اور کھٹاؤ فیملی کی ملکیت ہے۔اس کے خلاف ممبئی پولیسنے تعزیرات ہند کی دفعات 420, 465, 467, 468, 471اور 120Bکے تحت گرفتار کیا ہے ،واضح رہے کہ بھوجوانی نے پہلے دلیپ کمار کا بنگلہ بھی جعلی دستاویزات سے قبصہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: