سرورق / خبریں / دلت سنگھرش سمیتی اور آرپی آئی عہدیداروں کا انتخاب

دلت سنگھرش سمیتی اور آرپی آئی عہدیداروں کا انتخاب

کولار۔ کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (بھیم واد) اور آر پی آئی کے ریاستی صدر آر موہن راج نے پارٹی کارکنوں کو آوازدی کہ ریاست میں پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے ابھی سے محنت کریں۔ یہاں پتراکرترا بھون میں دلت سنگھرش سمیتی او رآرپی آئی پارٹی کے کولارضلع عہدیداروں کے انتخاب کے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے موہن راج نے یہ آوازدی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے ، قومی رہنما پرکاش امبیڈکر کی سرپرستی میں آر پی آئی ملک بھر میں خدمت انجام دے رہی ہے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاست میں برسراقتدار لانے کے لئے پارٹی کارکنوں کو کوشش کرنا چاہئے۔ اس موقع پر کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (بھیم واد) کے ضلع کنوینر کے طور پر چھلاوادی ایم چندرشیکھر ، ضلع آرگنائزنگ کنوینر ، وکلیری پوٹو راجپا ، کے جی ایف کوڈگل بابو، بنگارپیٹ کنپا ،ملباگل شیشادری ، طلباء فیڈریشن کے ضلع کنوینر جنگما گرجین ہلی شیوپا ، مہیلا ضلع کنوینر پدماوتی ، تعلقہ کنوینر مائلا نڈہلی آنند، سرینواسپور امبریش ودیگر عہدیداروں کا انتخاب کیاگیا۔ اسی طرح آر پی آئی کے ضلع صدر کے طور پر ملباگل وردگانہلی منی وینکٹپا ،نائب صدر سرینواسپور دلسنور کرشنپا ودیگر عہدیداروں کو منتخب کیاگیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: