سرورق / خبریں / دلتوں کے معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی –

دلتوں کے معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی –

نئی دہلی، کانگریس، بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی نے آج راجیہ سبھا میں دلتوں پر مظالم کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کیا جس کے سبب آج بھی ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوری کردی گئی اور اس طرح بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں کام کاج پوری طرح ٹھپ رہا۔ چار دن کی چھٹی کے بعد آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ، کانگرس، ایس پی اور بی ایس کے ممبران نعرے لگاتے ہوئے صدر نشیں کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ وہ دلتوں پر مظالم بند کرو اور مودی سرکار۔ دلت مخالف سرکار کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران روز کی طرح تیلگو دیشم اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے ممبران آندھرا پردیش اور کاویری کا معاملے اٹھاتے ہوئے نشست کے نزدیک آگئے۔ دونوں جانب سے جم کر نعرے بازی ہونے لگی۔
صدر نشیں ایم وینکیا نائیڈو نے ممبران سے کہا کہ پورا ملک اس واقعہ کو دیکھ رہا ہے۔ آپ لوگوں کو ہنگامے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ آپ لوگ جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ میں سبھی معاملات پر بحث کرنے کے لئے تیار ہوں۔ اس دوران شور شرابے کے دوران متعلقہ وزیر ٹیبل پر اپنے دستاویزات پیش کرتے رہے۔ اس کے بعد پارلیمانی امور کے ریاستی وزیر وجے گوئل نے کہا کہ جب حکومت ہر معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے تو اپوزیشن ہنگامہ کیوں کررہی ہے۔ ہم بدعنوانی مخالف ترمیمی بل، موٹر وہیکل بل، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس کرنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن چھوٹے چھوٹے معاملوں پر ہنگامہ کررہی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ آپ لوگ ایوان کو چلنے کیوں نہیں دیتے۔ لیکن ہنگامہ کررہے ممبران پر اس کا کچھ اثر نہ ہوا۔ بالآخر مسٹر نائیڈو کو پانچ منٹ کے دوران ہی ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: