سرورق / خبریں / دلتوں کا استحصال بی جے پی آر ایس ایس کے ڈی این اے میں شامل ہے: راہل گاندھی

دلتوں کا استحصال بی جے پی آر ایس ایس کے ڈی این اے میں شامل ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا دلت سماج کا استحصال کر کے اسے سب سے نچلے پائیدان پر رکھنا ان کے ڈی این اے کا حصہ ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “دلتوں کو ہندوستانی سماج کے سب سے نچلے پائیدان پر رکھنا آر ایس ایس اور بی جے پی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ اس سوچ کو جو بھی چیلنج کرتا ہے، اسے وہ تشدد سے دبا دیتے ہیں”۔
کانگریس صدر نے ایس سي / ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انهوں نے کہا کہ “ہزاروں دلت بھائی بہن آج سڑکوں پر اترکر مودی حکومت سے اپنے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم ان کو سلام کرتے ہیں”۔ اس دوران لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملك ارجن كھڑگے اور قبائلی امور کے سابق مرکزی وزیر اور جھابوا سے پارٹی کے ایم پی کانتی لال بھوریا نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار سے ملاقات کی اور عدالت کے اس فیصلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی ابتر صورتحال سے انہيں واقف کرایا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: