سرورق / خبریں / دفعہ35Aپر سماعت 27اگست تک ملتوی –

دفعہ35Aپر سماعت 27اگست تک ملتوی –

نئی دہلی، آج سپریم کورٹ نے ریاست جموں و کشمیر کے متعلق آئین کی دفعہ 35Aکو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت27اگست تک ملتوی کردی ہے۔ دفعہ35A ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی مراعات کی ضمانت دیتی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا اوڈر جسٹس اے ایم کھانولکر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کہا کہ ہم اس معاملے کی 27اگست کو سماعت کریں گے اور اسی دن تین ججوں پر مشتمل بنچ یہ طے کرے گی کہ معاملے کو پانچ ججوں پر مشتمل بنچ کے سپرد کیا جائے یا نہیں۔
ریاست میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے دفعہ35Aپر سماعت کو ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ آئین کی دفعہ35Aکے تحت ریاست جموں وکشمیر میں کوئی غیر ریاستی باشندہ غیر منقولہ جائیداد نہیں خریدسکتا اور ریاست سے باہر شادی کرنے والی خاتون کے مالکانہ حقوق بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: