سرورق / خبریں / دفعہ 377سے متعلق فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ تیار-

دفعہ 377سے متعلق فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ تیار-

نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ 2013 کے اپنے اس فیصلے پر ازسرنوغور کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے جس میں باہمی اتفاق رائے سے دو بالغوں کے درمیان قائم کئے جانے والے جنسی تعلق کو جرم کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے آج اس معاملے کو آئینی بنچ کے سپرد کردیا جو تعزیرات ہند کی دفعہ 377کی قانونی حیثیت پر ازسر نو غور کرے گی۔

بنچ نے کہا کہ وہ دفعہ 377کے آئینی جواز کی جانچ کرنے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے تیار ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: