سرورق / خبریں / درج ذات وفہرست اساتذہ تنظیم کی جانب سے بائرے گوڈا کو یادداشت پیش

درج ذات وفہرست اساتذہ تنظیم کی جانب سے بائرے گوڈا کو یادداشت پیش

کولار۔ کرناٹک اسٹیٹ ایس سی/ایس ٹی پرائمری ومڈل اسکول اساتذہ کی فلاح وبہبود تنظیم ، کولار ضلع شاخ کی جانب سے ضلع صدر کے ٹی ناگراج کی قیادت میں وفد نے ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج اور قانونی امور کرشنا بائرے گوڈا سے ملاقات کرکے انہیں تہنیت پیش کی اورمختلف مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناگراج نے کہا کہ کولار ضلع میں درج ذات وفہرست طبقات کے اساتذہ کے بے شمار مسائل ہیں لیکن تنظیم حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اس کے باوجود محکمہ تعلیمات کے چند افراد کے سیاسی دباؤ میں آکر تنظیم کے مطالبات کو نظر انداز کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترقی شدہ مقاموں کے انتخاب کے لئے منعقد کونسلنگ میں ان کے ساتھ ناانصافی برتی جارہی ہے ، چند بی ای او غیر قانونی قدم اُٹھا رہے ہیں اور امتیازات برت رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر موصوف سے مطالبہ کیا کہ ان طبقات کے اساتذہ کے مسائل پر حکومت کی سطح پر بحث کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرکے مناسب کارروائی کریں۔ یادداشت قبول کرتے ہوئے کرشنا بائرے گوڈا نے ضروری قدم اٹھانے کاتیقن دیا۔ وفد میں کے پی سی سی سکریٹری بیلگانہلی منی وینکٹپا ، ڈی ایس ایس کے ریاستی کنوینر وجئے کمار ، سنگھا کے عہدیداران منی اپا، نارائن سوامی ، رمیش ودیگر موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: