سرورق / قومی / داؤد ابراہیم کی اہلیہ ہندستان آئی تھیں، اقبال کاسکر نے تھانہ پولیس تفتیش میں اعتراف کیا

داؤد ابراہیم کی اہلیہ ہندستان آئی تھیں، اقبال کاسکر نے تھانہ پولیس تفتیش میں اعتراف کیا

داؤد ابراہیم کی اہلیہ ہندستان آئی تھیں، اقبال کاسکر نے تھانہ پولیس تفتیش میں اعتراف کیا

ممبئی22 ستمبر (یو این آئی ) مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے آج ممبئی سے متعلقہ تھانہ ضلع پولس کی تحویل میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اور مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کی اہلیہ مہ جبین نے 2016میں ہندستان آئی تھی اور پاکستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے پاسپورٹ کی بنیاد پر وہ ممبئی پہونچی تھی نیز اس نے اپنے علیل والد اقبال کشمری کی عیادت کی تھی ۔
انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوئے اس سفر میں اس نے اپنے چند رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی تھی ۔
حالانکہ تھانہ پولس انسداد ہفتہ وصولی کے کسی افسر نے اقبال کے اس دعوی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے البتہ ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اقبال نے دوران تفتیش مزید انکشافات کئے ہیں ۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: