سرورق / خبریں / کداعش کے کیڈرو 7 سال قید بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا –

کداعش کے کیڈرو 7 سال قید بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا –

نئی دہلی، ایرناکلم آئي این اے عدالت نے آج داعش کے لئے بھرتی کے معاملے میں ملزمہ یاسمین محمد زاہد کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ آئی این اے کورٹ نے اس پر 25 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔
استغاثہ کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعات 120 بی، 125 کے علاوہ انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کی دفعات 38، 39 اور 40 کے تحت اس کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
ملزم یاسمین محمد زاہد کا تعلق بہار کے ضلع سیتامڑھی سے ہے۔ وہ اس کیس کے کلیدی مفرور ملزم اپنے شوہر عبدالرشید عبداللہ کے ساتھ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھیں، جن کا مقصد دہشت گرد تنظیم داعش کی مددکرنا تھا۔ اس نے کیرالہ کے ضلع کاسرگوڑ سے 14 افراد کو بھرتی کی تھی ، جو مئی اور جولائی 2016 کے درمیان ملک سے باہر جاکر داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہيں۔
قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی سرکاری ریلیز کے مطابق ایجنسی کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ کلیدی ملزم عبد الرشید عبداللہ نے ہی اس کیس کے دیگر ملزمان کی بھرتی کی تھی، جس کے لئے اس نے 2015 میں کاسرگوڑ اور دیگر مقامات میں دہشت گرد تنظیم کی مدد اور اس کے نظریہ کی تبلیغ کےلئے کلاس کا انتظام کیا تھا۔
یاسمین محمد زاہد کو دہلی ایئر پورٹ پر 30 جولائی 2016 کو پکڑا گیا تھا، جب وہ داعش میں شامل ہونے کے ارادے سے افغانستان کے ننگر ہار کے لئے روانہ ہونے والی تھی۔ اس کیس کا ٹرائل نومبر 2017 میں شروع ہوا تھا اور استغاثہ نے 52 گواہان کا معائنہ کیا ، جن کے ذریعہ 115 دستاویزات اور 29 ٹھوس شواہد پیش کئے گئے، جبکہ دفاعی فریق نے صرف ایک گواہ سے جرح کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: