سرورق / قومی / خاندانی سیاست کے بیان پر بی جے پی کا راہل پر سخت حملہ

خاندانی سیاست کے بیان پر بی جے پی کا راہل پر سخت حملہ

خاندانی سیاست کے بیان پر بی جے پی کا  راہل پر سخت حملہ

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے ملک میں کنبہ پروری پر مبنی سیاست کے رواج ہونے سے متعلق بیانوں كے سلسلے میں آج سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گڈ گورننس میں یقین کرتی ہے اور اس طرح کی سیاست کرتی ہے جس سے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے۔
بی جے پی کے صدر امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پارٹی کی یہاں منعقدہ قومی مجلس عاملہ کے افتتاح موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر گاندھی نے بیرون ملک دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں خاندانی سیاست کی روایت رہی ہے جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اچھی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور سمجھ رکھتی ہے کہ غریبوں کے غریب ترین افراد کو اعلی ترین عہدوں پر جانے کا حق ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: