سرورق / کھیل / خاتون ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان کرے گا آغاز –

خاتون ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان کرے گا آغاز –

دبئی، ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم اس سال ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں 9 سے 24 نومبر تک کھیلے جانے والے آئی سی سی خواتین ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو خواتین ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے پروگرام کا اعلان کیا۔10 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تین بار کی چمپئن آسٹریلیا، سابق آئی سی سی ورلڈ کپ فاتح انگلینڈ، ہندستان ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز کے علاوہ دو کوالیفائنگ حصہ لیں گی۔یہ تمام میچ ویسٹ انڈیز میں تین مختلف مقامات پرکھیلے جائیں گے۔
ہالینڈ میں سات سے 14 جولائی تک آئی سی سی خواتین ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز کے ذریعے باقی دو کوالیفائنگ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔کوالیفائنگ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں بنگلہ دیش، آئر لینڈ، ہالینڈ، پپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، یوگنڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے تمام 23 میچوں کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا اور آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب امپائر فیصلے کا جائزہ لینے کے نظام (ڈی آر ایس ) کا استعمال کریں گے۔گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز کو گروپ اے میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کوالیفائنگ ایک کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، ہندستان ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور کوالیفائنگ 2 شامل ہیں۔
گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں عالمی کپ کے اوپننگ میچ میں اتریں گي جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے ساتھ کھیلیں گی۔میزبان ویسٹ انڈیز اور کوالیفائنگ 1 کے درمیان مصنوعی روشنی میں تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔
ہندستان اور روایتی حریف پاکستان کا میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔سینٹ لوسیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ پر گروپ مرحلے کے دیگر میچ ہوں گے جس میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 10 نومبر کو میچ ہوگا ۔
ہندستانی ٹوئنٹی 20 خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان هرمن پريت کور نے کہا کہ عالمی کپ کے پروگرام سے بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور ہم ویسٹ انڈیز میں کھیلنے کو تیار ہیں۔یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہو گا جہاں مشکل چیلنج کا سامنا کرنے کے بعد تمام ٹیمیں پہنچیں گی اور ہم کسی كو بھی ہلکے میں نهيں لیں گے۔ ہندستان نے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اس لئے ہم سے امیدیں کافی زیادہ ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: