سرورق / بین اقوامی / خاتون اول میلینیا ٹرمپ گردے کا آپریشن کامیاب رہا –

خاتون اول میلینیا ٹرمپ گردے کا آپریشن کامیاب رہا –

واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیوی میلینیا ٹرمپ کا کل گردے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ مسز ٹرمپ کے آفس نے اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ۔
مسز ٹرمپ کے آفس کے ترجمان اسٹیفنی گریشم نے اپنے بیان میں کہا کہ 48 سالہ مسز ٹرمپ کے گردے سےمتعلق علاج کے لئے آپریشن کیا گیا ۔ مسز ٹرمپ کو گردہ کے اس چھوٹے سے آپریشن کے بعد ایک ہفتہ تک والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں رکھا جائے گا ۔
ترجمان نے بتایا ’’ آپریشن کامیاب رہا اور اس میں کوئی دقت پیش نہیں آئی ‘‘۔ امریکی صدر کے آفس کے ایک افسر نے کہا کہ ٹرمپ کے واشنگٹن کے میری لینڈ کے بیتھسڈا واقع اسپتال پہنچ کرمسز ٹرمپ کی خیر وخبر لینے کی امید ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ریاستی گورنر کو گجرات واپس بلا لیا جائے –

ٹمکور۔  مخالف دستور رویہ اختیار کرنے والے ریاستی گورنر وجو بھائی والا کو فوراً واپس …

جواب دیں

%d bloggers like this: