سرورق / بین اقوامی / حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں داغے میزائل، ایک کی موت –

حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں داغے میزائل، ایک کی موت –

ریاض، سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں سات میزائل داغے جس سے مصر کے ایک شہری کی موت ہو گئی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اےنے آج اس بات کی جانکاری دی۔
سعودی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت ملک پر داغے گئے 7 میزائل حملے ناکام بنا دیئے ۔عرب میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل یمن سے حوثی باغیوں کی جانب داغے گئے تھے ۔سعودی فضائیہ نےتمام 7 میزائل مارگرائے۔ ایک حملے میں مصری شہری ہلاک اوردوفراد زخمی ہوئے، تین میزائل ریاض،دونجران،ایک خمیس مشیط اورایک کازان پرفائرکیےگئے،ساتوں میزائلوں کوسعودی ایئرڈیفنس سسٹم کےذریعےتباہ کیےگئے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: