سرورق / خبریں / حلقے میں ترقیاتی کام جلد شروع کئے جائیں گے: کرشنا ریڈی

حلقے میں ترقیاتی کام جلد شروع کئے جائیں گے: کرشنا ریڈی

چنتامنی: (سید اسلم پاشاہ،نامہ نگار) تعلقہ کے سنتے کلہلی، تلگوار، مستین ہلی، کیوار اور دیگر قریوں کے مکینوں کی طرف سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے مقامی رکن اسمبلی جے کے کرشنا ریڈی کوتہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ چنتامنی حلقہ کے عوام کے وہ شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں دوبارہ رکن اسمبلی منتخب کر کے خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ کامیابی حلقہ کے عوام کی کامیابی ثابت ہو اس کے تحت حلقہ کی ترقی اور عوام کی بہبودی کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ کرشنا ریڈی نے کہا کہ اس مرتبہ انہیں پوری امید تھی کہ 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی ملے گی مگر ایسا نہیں ہوسکا،اپوزیشن لیڈروں نے انہیں شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کی مگر عوام نے ان کے منصوبوں کو ناکام کردیا۔ پچھلے پانچ سالوں سے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں پھر بھی ترقی کے نام پر لیڈروں نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر عوام نے انہیں اچھا سبق سکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلقہ میں پانی کی قلت زیادہ نہیں ہے ، چنتامنی شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ارسیکرہ تالاب کا پانی شہر کیلئے بہانے کا منصوبہ تیار ہوچکا ہے۔اس منصوبے کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھا جائے گا۔کرشنا ریڈی نے کہا شہر کے سرکاری اسپتال میں جاری ڈاکٹروں کی قلت کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر کا عہدہ ملے یا نہ ملے کوئی فکر نہیں حلقہ کے عوام کی خدمت اور حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے 24 گھنٹے تیار رہیں گے۔ تعلقہ جنتادل (ایس) کے صدر تلگوار راج گوپال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریباً ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں کی اکثریت سے چنتامنی اسمبلی حلقہ کے عوام نے جے کے کرشنا ریڈی کو دوسری مرتبہ کامیاب بنایا ہے،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چنتامنی تعلقہ میں کرشنا ریڈی کی گرفت مضبوط ہے اور وہ حلقہ میں مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ تعلقہ میں اب خاندانی سیاست کو ہرگز موقع نہیں ملے گا۔اس موقع پر سبا ریڈی، منجوناتھ، سرینواس اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: