سرورق / Uncategorized / حسینہ پارکر کے لئے کافی ریسرچ کی گئی: سدھانت کپور

حسینہ پارکر کے لئے کافی ریسرچ کی گئی: سدھانت کپور

حسینہ پارکر کے لئے کافی ریسرچ کی گئی: سدھانت کپور
 ممبئی، 19 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکار سدھانت کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم حسینہ پارکر کی کہانی پرکافی تحقیق کی ہے۔
شردھا کپور اور ان کے بھائی سدھانت کپور کی اداکاری والی فلم حسینہ پارکر 22 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
اس فلم میں شردھا انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے کردار میں نظر آئیں گی۔
وہیں سدھانت کپور داؤد ابراہیم کے رول میں دکھائی دیں گے۔
خبریں ہیں کہ فلم سے پہلے سدھانت کپور نے داؤد ابراہیم پر آٹو بایوگرافی لکھی تھی۔
سدھانت نے کہا کہ ’’میں نے فلم کے سلسلے میں کافی ریسرچ اور ہوم ورک کیا ہے جس سےفلم میں اوریجنیلیٹی پیدا ہوسکے۔
فلم کی کہانی کے لئے کئی کتابیں پڑھی گئیں، انٹرنیٹ پر تلاش کیا گیا اور تقریباً ڈیڑھ ماہ تک ورکشاپ ہوئی۔
اس کے بعد داؤد پر آٹو بایو گرافی لکھنی تھی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جتنا داؤد کے بارے میں پڑھا گیا یا پتہ چلا سب آٹو بایو گرافی میں شامل کیا گیا۔
اس سے پہلے داؤد کا کردار کئی اداکار ادا کرچکے ہیں۔
اس لئے ہماری یہ کوشش تھی کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ کام کریں۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95سالگرہ پر بھارت رتن کا مطالبہ

ممبئی،11دسمبر(یواین آئی )شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعتوں کے قدآور …

جواب دیں

%d bloggers like this: