سرورق / بین اقوامی / حسن روحانی اور ٹرمپ کی ملاقات آئندہ مہینہ متوقع –

حسن روحانی اور ٹرمپ کی ملاقات آئندہ مہینہ متوقع –

تہران، اگلے مہینے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے۔یہ اطلاع مہرنیوز ایجنسی نے دی۔
مہر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے ملاقات کا خیال مسٹر ٹرمپ کو گزشتہ پیر کے دن آیا جب وہ اٹلی کے وزیراعظم گیوسپے کونٹے کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی صدر کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر ملاقات کے خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ 22 جولائی کو ٹرمپ نے ایرانی صدر کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ تباہ کن نتائج کی دھمکی دی تھی۔ جس کےبعد دونوں حریف ممالک نے ایک دوسرے پر جوابی دھمکیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔
اس سے قبل ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف محمود ویزی نے کہا تھا کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اپنے دورے کے دوران ٹرمپ نے صدر ایران حسن روحانی سے آٹھ مرتبہ ملاقات کی درخواست کی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: