سرورق / خبریں / حج 2018 : ماہ رمضان کے فورا بعد آندھرپردیش میں شروع ہوگا عازمین حج کی ٹیکہ کاری کا پروگرام

حج 2018 : ماہ رمضان کے فورا بعد آندھرپردیش میں شروع ہوگا عازمین حج کی ٹیکہ کاری کا پروگرام

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے عازمین حج دوسرے مرحلہ میں ماہ جولائی کے آخر میں یا ماہ اگست کے بالکل شروع میں حالت احرام میں سعودی عربین ایر لائنز کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوں گے۔اس بات کا اعلان اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج دوپہر قدیم مسجد قطب شاہی خیریت آبادمیں عازمین حج کے ساتویں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ ریاست تلنگانہ سے لگ بھگ پانچ ہزار حجاج کرام کی روانگی عمل میں آئے گی اورحیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 8 ہزار عازمین مکہ معظمہ روانہ ہوں گے جن کے لئے حج ہاؤز میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے فوری بعد ریاست بھر میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی ( ویکسی نیشن) کا آغازہوگا۔ شہر کے عازمین کے لئے حج ہاؤز میں پرنسس اسریٰ ہاسپٹل کے تعاون سے ٹیکہ اندازی ہوگی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: