سرورق / قومی / حج پر اکیلی جانے والی خواتین کو خصوصی زمرے میں ترجیح ملے:مودی

حج پر اکیلی جانے والی خواتین کو خصوصی زمرے میں ترجیح ملے:مودی

حج پر اکیلی جانے والی خواتین کو خصوصی زمرے میں ترجیح ملے:مودی

نئی دہلی،31دسمبر(یواین آئی)مسلم خواتین کو تین طلاق معاملے میں راحت دلانے کی مہم کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کے لئے اکیلے جانے کی درخواست دینے والی مسلم خواتین کو قرعہ اندازی سے باہر رکھا جائے اور انہیں خصوصی زمرے میں ترجیح دی جانی چاہئے۔مسٹر مودی نے آکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام’ من کی بات ‘ میں کہا کہ کچھ وقت پہلے انہیں مسلم خواتین کے ساتھ گزشتہ 70برسوں سے ہورہی ناانصافی کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ بغیر کسی محرم کے اکیلی حج پر نہیں جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کے ساتھ اس قسم کا امتیازی سلوک تو اسلامی ملکوں میں بھی نہیں ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: