سرورق / خبریں / حج سیوا سمیتی کا حج کرایے کو جی ایس ٹی سے مستثنی کرنے کا مطالبہ-

حج سیوا سمیتی کا حج کرایے کو جی ایس ٹی سے مستثنی کرنے کا مطالبہ-

نئی دہلی، حج سیوا سمیتی نے ہندوستانی عازمین کے حج کرایے کو جی ایس ٹی سے مستثنی قرار دینے کا وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے نام ایک مکتوب میں ، جس کی نقل پریس کو جاری کی گئی ہے، سمیتی کے قومی صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے 2018 کے عازمین حج کے سفری اخراجات پر جی ایس ٹی نہ لگانے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ حج سبسڈی ختم ہوجانے سے مبینہ طور پر متاثر ہندوستانی حاجیوں کو اس سے بڑی راحت ملے گی۔
انہوں نے استدلال کیا ہے کہ وزارت مالیات کا جی او ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو جی ایس ٹی سے مستثنی کیا جاتا ہے مگر وزارت شہری ہوابازی اس جی او کو ماننے کے لئے تیار نہیں۔
مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن مسٹر اعظمی نے کہا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی سے حج ان تمام حاجیوں کے لئے مہنگا ہوجائے گا جن کی اکثریت زندگی بھر کی کمائی جمع کرکے ایک مقدس مذہبی فریضے کو انجام دیتی ہے۔ حج ویسے بھی کوئی تجارتی سفر نہیں، حکومت کو اس کا بھی پاس رکھنا چاہیے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: