سرورق / بین اقوامی / جی 7 کے وزرائے خارجہ نے روس کے رویہ کی مخالفت کی –

جی 7 کے وزرائے خارجہ نے روس کے رویہ کی مخالفت کی –

ٹورنٹو، گروپ سات میں شامل ممالک نے روس کے رویے کو امن اور سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ جی -7 کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں متفقہ طور پر روس کے رویے کی مخالفت کی گئی ہے ۔ اجلاس کے پہلے دن نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر افسر نے صحافیوں کو بتایا ’’روس کے نقصان دہ رویے کی مخالفت کے پیش نظر گروپ ۔ سات متحد ہے۔
افسر کے مطابق گروپ سات کےممبران روس کے ساتھ بات چیت کے لئے بھی راضی ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’ہم اسے ْ(روس) اس کی مہلک سرگرمیوں اور قوموں کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: