سرورق / بین اقوامی / جی -7 میں شامل نہیں ہوں گی میلانیہ ٹرمپ، سنگاپور جانے پر بھی سسپنس –

جی -7 میں شامل نہیں ہوں گی میلانیہ ٹرمپ، سنگاپور جانے پر بھی سسپنس –

واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیوی میلانیہ ٹرمپ کینیڈا کے کیوبیک میں اس ہفتہ شروع ہو رہے جی -7 سمٹ میں نہیں جائیں گی اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ مسٹر ٹرمپ کی 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں بھی ان کے جانے کا پروگرام نہیں ہے۔
میلانیہ ٹرمپ کی ترجمان اسٹیفنی گریشم نے اتوار کو جاری کئے گئے ای میل میں کہا، “وہ (محترمہ میلانیہ ٹرمپ) جی -7 میں شامل نہیں ہوں گی اور اس وقت سنگاپور دورہ کرنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے‘‘۔
میلانیہ ٹرمپ گزشتہ سال اٹلی میں ہوئے جی- 7 کے اجلاس میں حصہ لیا تھا لیکن اس سال 10 مئی سے عوامی طور پر نہیں دیکھی گئی ہیں۔وہ 14 مئی کو گردے کے علاج کرانے کے لئے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں اور 19 مئی کو انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی تھی۔
میلانیہ ٹرمپ نے 30 مئی کو عوامی طور پر ان کی غیر موجودگی کو لے کر میڈیا میں چل رہی خبروں کے بارے میں ٹویٹ کر کےکہا’’مجھے لگتا ہے کہ میڈیا اس بات کو لے کر زیادہ مصروف ہے کہ میں کہاں ہوں اور میں کیا کر رہی ہوں؟ مطمئن رہیں، میں وہائٹ ہاؤس میں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں، بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور بچوں اور امریکی عوام کی جانب سے سخت محنت کر رہی ہوں! ‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: