سرورق / بین اقوامی / جی -7 ممالک کا روس پر پابندی برقرار رکھنا صحیح: ٹریسامئے

جی -7 ممالک کا روس پر پابندی برقرار رکھنا صحیح: ٹریسامئے

کیوبک، (رائٹر) برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے جی -7 ممالک کے روس پر پابندی برقرار رکھنے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔کینیڈا کے کیوبک میں دو روزہ جی -7 سربراہی اجلاس کے دوران ہفتہ کو مسز مئے جی -7 ممالک کے جاری بیان کا خیر مقدم کیا۔اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیا تھا کہ ممالک کو گروپ سے باہر کئے گئے ممالک کو واپس لیے جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔مسز مئے نے دوہرایا کہ امریکہ اور یوروپی یونین کے درمیان تجارتی تنازعہ پر ‘جیسے کو تیسا’ کی کارروائی سے بچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اجلاس میں اگرچہ امریکہ کے اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمد کی فیس کی شرح بڑھانے کے غیر مناسب فیصلہ پر برطانیہ کی جانب سے گہری مایوسی بھی ظاہر کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: