سرورق / بین اقوامی / جی ۔7 میں تھریسا مے اور ٹرمپ کے بیچ رسمی گفتگو نہیں ہوگی

جی ۔7 میں تھریسا مے اور ٹرمپ کے بیچ رسمی گفتگو نہیں ہوگی

کیوبیک ، (رائٹر) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیچ جی ۔7 چوٹی کانفرنس کے دوران رسمی دو طرفہ گفتگو نہیں ہوگی لیکن مسز تھریسا مےکانفرنس میں حصہ لینے والے تمام دیگر لیڈران کے ساتھ ملاقات کریں گی ۔
امریکہ نے گذشتہ ہفتہ کناڈا ، میکسیکواور یوروپی یونین سے درآمد ہونے والے اسپات اور الیومنیم کی درآمد ٹیکس کی شرحیں بڑھا دی تھیں ۔ اس کے بعد سے کیوبیک میں منعقد ہونے والے جی ۔ 7 چوٹی کانفرنس میں دونوں لیڈر پہلی دفعہ آمنے سامنے ہونگے ۔
مسز تھریسا مے کے افسروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کوئی رسمی دو طرفہ گفتگو کا امکان نہیں ہے حالانکہ افسروں نے ذاتی طور پر ملاقات کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: