سرورق / کھیل / جیسن رائے کی سنچری سے انگلینڈ کو چار۔صفر کی برتری –

جیسن رائے کی سنچری سے انگلینڈ کو چار۔صفر کی برتری –

چیسٹر لی اسٹریٹ، سلامی بلے باز جیسن رائے (101) کی سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں 32 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی وہ پہلی بار روایتی حریف ٹیم کے خلاف پانچ ۔صفر کی کلین سویپ کے قریب پہنچ گیا ہے۔پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی گنوا چکی آسٹریلیائی ٹیم نے چوتھے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آرون فنچ (100) اور شان مارش (101) کی سنچریوں کی بدولت آٹھ وکٹ پر 310 رن کا بڑا اسکور بنایا لیکن انگلینڈ نے 44.4 اوور میں چار وکٹ پر ہی 314 رنز بنا کر میچ جیت لیا اور سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف آخری نو میچوں میں یہ آٹھویں جیت بھی ہے جبکہ بال ٹیمپرنگ کے بعد بدنام ہوئی آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے آخری 17 ون ڈے میں صرف دو ہی جیتے ہیں۔ انگلینڈ اگر آخری ون ڈے بھی جیت جاتا ہے تو وہ سب سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ۔صفر کی کلین سویپ کر لے گا۔ آخری بار 2012 میں اس نے پانچ میچوں کی سیریز چار۔صفر سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ منسوخ رہا تھا۔اس میچ میں جیت کے ساتھ انگلینڈ نے ون ڈے تاریخ میں دوسری بار سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب بھی کیا ہے۔ اس سے پہلے سال 2015 میں نوٹنگھم میں اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رن بنائے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: