سرورق / خبریں / جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہوتی ہے : مودی

جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہوتی ہے : مودی

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا، جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہی ہوتی ہے۔مسٹر مودی ’من کی بات ‘ پروگرام میں 45 ویں ایڈیشن جلیانوالا،باغ اگلے سال ہونے والی کی سویں برسی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کھی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد بہت طویل ہے،بہت وسیع، بہت گہرا اور بے شمار شہادتوں سے بھرا ہوا۔پنجاب سے منسلک ایک اور تاریخ ہے۔ سال 2019 میں جلیانوالا باغ کی اس خوفناک واقعہ کا بھی 100 سال پورے ہورہے ہیں جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 13 اپریل، 1919 کاوہ سیاہ دن کون بھول سکتا ہے جب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے، ظلم و جبر کے تمام حدود کو پار کرکے بے قصور نہتے اور معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے 100 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اسے کیسے یاد کریں اس پر ہم سب غور کر سکتے ہیں، لیکن اس سانحہ نے جو دائمی پیغام دیا ہم ہمیشہ اسے یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کوئی مسئلہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار کی ہوتی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: