سرورق / خبریں / جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہوتی ہے:مودی

جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہوتی ہے:مودی

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا، جیت ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی ہی ہوتی ہے ۔ مسٹر مودی’’من کی بات‘‘ پروگرام میں45ویں ایڈیشن جلیانوالا،باغ اگلے سال ہونے والی کی سویں برسی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کھی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد بہت طویل ہے ،بہت وسیع، بہت گہرا اور بے شمار شہادتوں سے بھرا ہوا۔پنجاب سے منسلک ایک اور تاریخ ہے۔ سال2019ء میں جلیانوالا باغ کی اس خوفناک واقعہ کا بھی 100؍سال پورے ہورہے ہیں جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ13؍اپریل1919ء کاوہ سیاہ دن کون بھول سکتا ہے جب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ، ظلم و جبر کے تمام حدود کو پار کرکے بے قصور نہتے اور معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔ اس واقعہ کے100؍سال مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اسے کیسے یاد کریں اس پر ہم سب غور کر سکتے ہیں، لیکن اس سانحہ نے جو دائمی پیغام دیا ہم ہمیشہ اسے یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کوئی مسئلہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار کی ہوتی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: