سرورق / خبریں / جگہ نہ ملنے پر شنکرانتی کے موقعہ پر 24موبائل اندرا کینٹن کا افتتاح-

جگہ نہ ملنے پر شنکرانتی کے موقعہ پر 24موبائل اندرا کینٹن کا افتتاح-

بنگلور(پی ین ین ):۔بنگلور کے24وارڈوں میں اندرا کینٹن شروع کرنے کے لئے جگہ کی قلت ہونے پر یہاں شنکرانتی کے موقعہ پر موبائل اندرا کینٹن کا افتتاح عمل میں آنے والا ہے اور یہاں بھی رعایت قیمت میں ناشتہ اور کھانا ملے گا۔ بروھت بنگلور مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے کمشنر این منجوناتھ پرساد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی بی ایم پی کے 198وارڈوں میں سے 174 وارڈوں میں جگہ ملنے کی وجہ سے اندرا کینٹن کھولے گئے ہیں۔ اور 24وارڈوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے موبائل کینٹن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس کے لئے ڈیزائن کے موبائل کینٹن تیار کئے گئے ہیں اس کا افتتاح جنوری کے تیسرے ہفتہ میں یا شنکرانتی کے موقعہ پر ہوگا۔ ٹنڈر کے ذریعہ24سواریوں کو خرید کر فوڈ آن وھیلس کے نام پر موبائل اندرا کینٹن کو بنایا گیا ہے ۔اس کے اندربل گاؤنٹر۔کھانا تقسیم کرنے کا کاؤنٹر اور کھانا گرام رکھنے کے لئے ہاٹ کیس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈرائیور سمیت پانچ ملازمین ہوں گے ۔موبائل کینٹن مقررہ وقت پر پہنچے ہیں یا نہیں اس کا پتہ لگانے کے لئے جی پی ایس لگائے جائیں گے اورسیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی بھی نصب کئے جائیں گے۔ موبائل کینٹن میں پینے اورہاتھ دھونے کے لئے الگ پانی کا ٹینک ہوگا۔ جھوٹے پلیٹوں کو رکھنے الگ ٹب رکھا جائے گا ۔جس طرح اندراکینٹن میں سہولیات دستیاب ہیں یہاں بھی اسی طرح کی سہولیات ہوں گی۔موبائل کینٹن صبح 7بجے سے 9:30 بجے تک ۔دوپہر میں 12:30 بجے سے 2:30 بجے تک اور شام میں 7:30بجے سے 9:30بجے تک مقررہ مقام پر ناشتہ اور کھانا ملیگا ۔انہوں نے کہا کہ ایسٹ زون میں ہلسور ۔شیواجی نگر۔ کاجارکنا ھلی۔ منورائنا پالیہ ۔ویسٹ زون میں اوکلی پورم ۔کاڑوملیشورم۔ دیانندا نگر ۔شری رام مندر۔ آر آر نگر زون میں لکشمی دیوی نگر۔ لگیر اور گیان بھارتی ۔ساؤتھ زون میں شری نگر ۔گری نگر۔ گنیش مندر ۔ایڈی یور۔ جئے نگر ایسٹ ۔ مڈیوال ۔جے پی نگر ۔کیمپا پورہ ۔بابوجی نگراور بسومبے گوڈا نگر ۔بومن ھلی زون میں ایلا جینا ھلی ۔یلہنکا زون میں تھنی سندر اور مہادیوا پورہ زون میں ایچ اے ایل ایرپورٹ میں موبائل اندرا کینٹن کا آغاز ہوگا۔ سنکرانتی کے دن ان موبائل اندرا کینٹنوں کا افتتاح کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: