سرورق / بین اقوامی / جوہری معاہدہ: یوروپی کمپنیوں پر پابندیوں کا خطرہ

جوہری معاہدہ: یوروپی کمپنیوں پر پابندیوں کا خطرہ

واشنگٹن، امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے بعد اب ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یوروپی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کل کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یوروپی کمپنیوں پر پابندیاں لگائے۔مسٹر بولٹن نے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بات کہی۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو امید ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملک ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدہ کر سکیں گے۔
قابل غور ہے کہ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے بعد بھی دیگر یوروپی ممالک اب بھی معاہدے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ کے ایران جوہری معاہدےسے ہٹنے کے باوجود چین، فرانس، روس، برطانیہ، جرمنی اور ایران اب بھی اس معاہدے کے ساتھ ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: