سرورق / بین اقوامی / جنگ کے بعد جنوبی کوریا میں داخل ہونے والے شمالی کوریا کے پہلے رہنما بنے کم جونگ –

جنگ کے بعد جنوبی کوریا میں داخل ہونے والے شمالی کوریا کے پہلے رہنما بنے کم جونگ –

سیول، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون آج پہلی مرتبہ سرحد پار کرکے جنوبی کوریا میں داخل ہوئے جہاں صدر مون جے این نے ان کا خیرمقدم کیا۔تقریبا ایک دہائی سےزائد عرصہ بعد دونوں کوریائی لیڈران کے درمیان یہ پہلی سربراہی کانفرنس ہوگی۔
دونوں رہنماؤں نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کا خیرمقدم کیا ۔ اس کے بعد کم جونگ اون نے جنوبی کوریائی صدر کو شمالی کوریا کی سرحد میں داخل ہوکر کچھ فاصلے تک چلنے کا اشارہ کیا۔ دونوں لیڈران ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے شمالی کوریا کی سرحد میں تھوڑی دور تک گئے اور پھر واپس جنوبی کوریا کی سرحد میں لوٹ آئے۔
ان دونوں ممالک کے اعلی رہنماؤں کے درمیان یہ تاریخی سربراہی مذاکرات ہونگے جس میں شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: