سرورق / خبریں / جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے: نرنجن کمار

جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے: نرنجن کمار

گنڈل پیٹ: محکمہ جنگلات عوام دوست بن کر کام انجام دے تو جنگلات کی ترقی اور حفاظت کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔یہ بات رکن اسمبلی سی ایس نرنجن کمار نے کہی۔انہوں نے بنڈی پور میں انٹرنیشنل لائن ڈے کے موقع پر محکمہ ڈاک کی طرف سے شائع کردہ پوسٹل اسٹامپ کا اجرا کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس بات کو سمجھ کر کام انجام دینا ہوگا، محکمہ جنگلات کو چاہئے کہ عوام دوست بن کرکام کرے اور جنگلاتی علاقوں میں زندگی گزار رہے افراد کو جنگلی جانوروں کے ظلم سے بچانے کیلئے اقدامات کرے۔ انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم کے معاملات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تعلقہ کے ہوسا پورا، دیشی پورا، التور اور کندکیرے علاقوں میں ہاتھیوں کے حملے بڑھتے جارہے ہیں، اس لئے ریلوے بیاری کیڈ نصب کر کے اس پر قابو پایا جانا چاہئے۔جنگلی ہاتھیوں کے علاوہ جنگلی سوروں کا ظلم بھی بڑھتا جارہا ہے اور کسانوں کی طرف سے اگائی جانے والی فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔محکمہ جنگلات کے افسروں کو چاہئے کہ جنگلی سوروں کے حملوں سے کسانوں کو چھٹکارا دلائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے اڈیشنل چیف فاریسٹ کنزیرویٹر سبھاش مالگڈے نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ شیر کرناٹک میں پائے جاتے ہیں۔ تقریباً 406 شیر کرناٹک میں موجود ہیں جن میں سے بنڈی پور میں 139 شیر رہتے ہیں۔2020 تک یہ تعداد دگنی ہوسکتی ہیں۔ بنڈی پور کے سی ایف کے طور پر خدمت انجام دے رہے بی بی ملیش کی بنائی ہوئی تصویر کو بنڈی پور پوسٹل اسٹامپ کیلئے استعمال کیا گیا ہے جو قابل فخر ہے۔ پوسٹ ماسٹر جنرل نے کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت کیلئے محکمہ ڈاک کی طرف سے عوام کی توجہ مبذول کرانا ہی اہم مقصد ہے اس مقصد کے تحت شیر کی تصویر اور اس کے قدموں کے نشان کو استعمال کر کے اسٹامپ تیار کیا گیا ہے، اس سے شیروں کی حفاظت کا پیغام عوام تک پہنچانا مقصد ہے۔نیشنل لائن پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر راجیندرا گارواڈ نے کہا کہ ملک میں 9مقامات ایسے ہیں جہاں شہر محفوظ ہیں، ان مقامات کی نشاندہی کر کے شیروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ شیروں کی آبادی میں دنیا بھر میں ہندوستان کو 13ویں مقام حاصل ہے۔اس موقع پر امباڈی مادون، جگت رام، سندیش مہادیوپا، منگلا گرام پنچایت کے صدر لنگا راجو اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: