سرورق / بین اقوامی / جنوبی عراق میں احتجاج ، الزامات کی مد میں انگلیوں کا رْخ ایران کی طرف –

جنوبی عراق میں احتجاج ، الزامات کی مد میں انگلیوں کا رْخ ایران کی طرف –

بغداد : ( آئی این ایس) عراق کے جنوبی علاقوں میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عراقی حکومت کی اْنگلیاں بیرونی قوتوں کی جانب اْٹھ رہی ہیں۔ ملک میں بحرانی سیاسی صورت حال اور جنوبی شہروں میں مظاہروں کے وقت نے عراقی ذمّے داران کو مجبور کر دیا کہ وہ ایران کو مورد الزام ٹھہرائیں جو عراقی سرزمین پر اپنے وجود کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔ عراق کے جنوبی شہروں میں احتجاج پھوٹ پڑنے کے حوالے سے تہران کو مرکزی کردار ادا کرنے کا ذمّے دار ٹھہرانے کی بنیادی وجہ عراق کے لیے بجلی کی برآمد روکنے کے ایرانی فیصلے کا وقت بھی ہے۔ یہ فیصلہ موسم گرما میں کیا گیا ہے جب درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ رہا ہوتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اس وقت عراق میں ایسی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جس میں حیدر العبادی کا کوئی کردار نہ ہو تا کہ تہران عراق میں اپنے وجود کو مضبوط کر سکے۔ ایرانی تیل پر امریکی پابندیاں ایک اور وجہ ہے جس نے تہران کو اس وقت عراق کے اندر شورش بھڑکانے پر مجبور کر دیا۔ اس کا مقصد تیل کی بڑی مغربی کمپنیوں پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ اسی طرح عراقی سیاست دانوں کے نزدیک تہران جو عراق میں عدم استحکام کے ذریعے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش میں ہے،

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: